ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ آج منائی جارہی ہے

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ آج منائی جارہی ...
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ آج منائی جارہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جزبے کے ساتھ آج منائی جارہی ہے، ملک بھر کو برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجادیا گیا۔ 

 وفاقی اور صوبائی حکومتوں نےعید میلاد النبیٰﷺ کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کیا ہے،عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں ملک بھر کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔ مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے، فضائیں درود و سلام سے معطر ہیں۔

 پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 12 ربیع الاول کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ 

مزید :

قومی -