انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ، احسن ایاز کو فائنل میں شکست کاسامنا

  انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ، احسن ایاز کو فائنل میں شکست کاسامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی سکواش کھلاڑی احسن ایاز کو 247 انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں مصر کے محمد شرف نے شکست دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 247 انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل نیو جرسی میں منعقد ہوا، فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

، جس میں محمد شرف نے دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد چیمپئن شپ اپنے نام کی۔احسن ایاز تینوں گیمز میں 11-9، 11-9، 18-16 کے سکور سے شکست سے دوچار ہوئے۔ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم تین ہزار ڈالرز ہے۔احسن ایاز کے لیے یہ مسلسل دوسرا پی ایس اے فائنل تھا، اس سے قبل انہوں نے اسی ماہ کولی ول اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔