وہ چیز جو ایپل نے آئی فون کی ’16 سیریز‘ میں ختم کردی
نیویارک (ویب ڈیسک) ٹیک کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ آئی فون 16 کئی برس میں پہلی بار بکس میں اسٹکرز کے بغیر جاری کیے جائیں گے، صارفین اب آئی فون 16 یا آئی فون 16 پرو خریدیں گے تو ڈبے میں اسٹکرز نہیں ہوں گے۔
آج نیوز کے مطابق ایپل اسٹور ٹیمز نے اس ہفتے اس حوالے سے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ آئی فون 16 کے خریداروں کو اسٹکرز درخواست کرنے پر دیے جائیں گے۔اب کسی بھی ایپل اسٹور سے آئی فون 16 خریدتے وقت اسٹیکرز کے حصول کے لیے درخواست کرنا ہوگی۔ تھرڈ پارٹی ریٹیلرز اور کیریئر پارٹنرز کے پاس ایپل اسٹکرز نہیں ہوں گے اس لیے وہ فراہم بھی نہیں کرسکیں گے۔ اسی طور ہوم ڈلیوری کی صورت میں بھی اسٹکرز فراہم نہیں کیے جائیں گے۔
ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد آلودگی میں اضافے کی روک تھام سے متعلق کوششوں کو تقویت بہم پہنچانا ہے، پلاسٹک سے جان چھڑانے کی کوشش میں فائبر کو اپنایا جارہا ہے۔