بیڈمنٹن سٹار اولمپئین ماحور شہزاد ماں بن گئیں، تصویر منظرعام پر
کراچی (ویب ڈیسک) بیڈمنٹن سٹار اولمپئین ماحور شہزاد ماں بن گئیں، انکے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
ماحور شہزاد نے بیٹی کے پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الحمدللّٰہ خوبصورت بیٹی سے اللّٰہ نے نوازا ہے۔ اپنی بیٹی کو ہماری فیملی میں آمد پر دل خوشی سے سرشار ہیں۔
ماحور شہزاد کا کہنا تھا کہ کھیل جاری رکھوں گی، قومی چیمپئن شپ کی منتظر ہوں۔ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی شرکت کروں گی جس کی بھرپور ٹریننگ کر رہی ہوں۔