لاہور: پی ٹی آئی کے رکن آزاد کشمیراسمبلی غلام محی الدین گرفتار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے پی ٹی آئی کے رکن آزاد کشمیراسمبلی غلام محی الدین دیوان کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محی الدین دیوان منہاج القران کی میلادکانفرنس میں شریک تھے، غلام محی الدین کو میلاد کانفرنس میں شرکت سے واپسی پرگرفتارکیا گیا۔
پی ٹی آئی کے مطابق غلام محی الدین اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پرہیں، غلام محی الدین دیوان کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں ہیں۔