آئینی ترمیم کے معاملے پر علی امین گنڈا پور نے کھل کر اپنا مؤقف پیش کردیا

آئینی ترمیم کے معاملے پر علی امین گنڈا پور نے کھل کر اپنا مؤقف پیش کردیا
آئینی ترمیم کے معاملے پر علی امین گنڈا پور نے کھل کر اپنا مؤقف پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آئینی ترمیم کے معاملے میں کھل کر اپنا مؤقف پیش کردیا۔

نجی ٹی وی چینل "ہم نیوز" کے مطابق انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ’انہوں نے سوچا کیسے یہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے‘۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں ہم پارلیمنٹ میں شکست دیں گے اور اپنے جائز حق کیلئے کھڑے رہیں۔اس طرح کا بل پاس ہونا تو دور کی بات ہے،اسمبلی میں بھی نہیں پیش کرسکتے۔