نواز شریف کی اہلیہ اور والدین کی قبروں پر حاضری

نواز شریف کی اہلیہ اور والدین کی قبروں پر حاضری
نواز شریف کی اہلیہ اور والدین کی قبروں پر حاضری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے اہلیہ اوروالدین کی قبروں پر حاضری دی۔
محمد نواز شریف نے رائے ونڈ میں دیگر عزیز واقارب کے ہمراہ قبروں پرحاضری دی، اس موقع پر قبروں پر گل پاشی کی گئی اور پھولوں کی چادریں بھی رکھی گئیں
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے عید میلاد النبیﷺکی نسبت سے قرآن خوانی بھی کروائی جبکہ نعت خوانوں نے نبی اکرم ﷺکی شان میں گل ہائے عقیدت اور درود و سلام پیش کیا۔
محمد نواز شریف اور دیگر حاضرین نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

مزید :

قومی -