حسن نصراللہ نے ڈیوائسز دھماکوں سے پہلے ہی خبردار کردیا تھا، عرب میڈیا
بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن)حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے پہلے ہی اپنے گروپ کے ارکان کو موبائل فون یا اس طرح کی کسی بھی ڈیوائس کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے اسے استعمال نہ کرنے کیلئے خبردار کردیا تھا۔
لبنان میں اسرائیل نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جیبوں میں موجود پیجر ڈیوائس کو ہیک کرکے دھماکے سے اڑادیا جس کے سبب سیکڑوں حزب اللّٰہ ارکان زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے اس حملے کے بعد لبنان میں اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی جبکہ خون کے عطیات کی اپیلیں کی گئیں۔اسی سلسلے میں غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ نے اپنے گروپ کے ارکان کو خبر دار کیا تھا کہ وہ موبائل فون یا اس طرح کی کوئی ڈیوائس استعمال نہ کریں۔
انکا کہنا تھا کہ اسرائیل ان ڈیوائسز کے ذریعے ہی آپ کی نقل و حرکت کو ٹریک کرسکتا ہے جبکہ انہیں کی مدد سے حملہ بھی کرسکتا ہے۔