غیرملکی کوچنگ اسٹاف کی چھٹیاں آئندہ ماہ ختم ہوں گی

غیرملکی کوچنگ اسٹاف کی چھٹیاں آئندہ ماہ ختم ہوں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیرملکی کوچنگ اسٹاف کی چھٹیاں آئندہ ماہ ختم ہوں گی۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد غیرملکی کوچز چھٹیوں پر چلے گئے تھے۔شان ٹیٹ آسٹریلیا، اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن اور فزیو کلف ڈیکن جنوبی افریقا گئے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بولنگ کوچ شان ٹیٹ مئی کے دوسرے جبکہ سائمن ڈریکس اور کلف ڈیکن مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان واپس آئیں گے۔کوچز کی واپسی کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔