افطار کے لیے مزید ار پف پیسٹری بنانے کا طریقہ

افطار کے لیے مزید ار پف پیسٹری بنانے کا طریقہ
افطار کے لیے مزید ار پف پیسٹری بنانے کا طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اجزا:

پف پیسٹری آدھا کلو, گائے کا قیمہ آدھا کلو,  پیاز باریک کاٹ لیں ایک عدد,  شملہ مرچ باریک کاٹ لیں ایک عدد,  ٹماٹر باریک کاٹ کر ہلکے سے ابال , لیں دو عدد,  ثابت گول لال مرچ تین سے چار عدد, سیاہ مرچ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ,  ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ,  کشمش حسبِ ضرورت, نمک حسبِ ذائقہ, انڈے پھینٹ لیں دو عدد, تیل دو کھانے کے چمچ

ترکیب:

پہلے کڑاہی میں تیل کڑکڑا کر اس میں قیمہ، پیاز، شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈال کر خوب اچھی طرح بھون لیں۔ جب مصا لحہ لا یک جان ہوجائے تو اس میں دیگر اجزاءڈال کر تھوڑا سا بھون کر چولھا بندکردیں۔ اب پف پیسٹری کو بیل کر تقریباً چار سے پانچ انچ کے اسکوائر کاٹ لیں۔پھر ان کے درمیان قیمہ رکھ کے اس کے کنارے انڈے سے برش کرکے بند کردیں۔جب تمام پیسز تیار ہوجائیں تو آخر میں فرائی کرلیں۔

مزید :

Ramadan -پکوان -