پنجاب بھر میں 5جون سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان 

پنجاب بھر میں 5جون سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان 
پنجاب بھر میں 5جون سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر میں 5جون سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پنجاب  کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب بھر میں 5جون سے پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کا اعلان  کیا گیا، مریم اورنگزیب نے کہاکہ پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ 22اپریل کو ارتھ ڈے منایا جائے گا۔’’پلاسٹک کو ناں‘‘مہم کا آغاز ہو گا،پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال پر مکمل پابندی یقینی بنائیں گے،عوام خود کو کینسر سے بچانے کیلئےپلاسٹک بیگز استعمال نہ کریں،مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کی کہ کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کریں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ حکام پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی یقینی بنائیں گے۔