ڈی آئی خان میں فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق

ڈی آئی خان میں فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق
ڈی آئی خان میں فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔