آئین کے آرٹیکل8/3میں کیا ہے؟کیا سویلینز اس کے زمرے میں آتے ہیں؟جسٹس مسرت ہلالی کا استفسار

آئین کے آرٹیکل8/3میں کیا ہے؟کیا سویلینز اس کے زمرے میں آتے ہیں؟جسٹس مسرت ...
آئین کے آرٹیکل8/3میں کیا ہے؟کیا سویلینز اس کے زمرے میں آتے ہیں؟جسٹس مسرت ہلالی کا استفسار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرا ردینے کیخلاف کیس جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل8/3میں کیا ہے؟کیا سویلینز اس کے زمرے میں آتے ہیں؟

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرا ردینے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی، جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل8/3میں کیا ہے؟کیا سویلینز اس کے زمرے میں آتے ہیں؟یہاں پر بات صرف فورسز کے ممبرز کو ڈسپلن میں رکھنے کیلئے ہے،جہاں واضح ہو کہ یہ قانون صرف ممبرز کیلئے ہے، وہاں پر مزید کیا ہونا ہے؟جسٹس حسن اظہر نے استفسار کیا کہ کوئی سویلین آرمی تنصیبات پر حملہ کرتا ہے تو اس کا اس سےکیا تعلق ہے؟جسٹس نعیم اختر نے کہاکہ یہ صرف ممبرز کیلئے ہے، اس میں سویلین کو لانا ہوتا تو پھر الگ سے لکھا جاتا،1973کے آئین میں بہت سی شقیں پہلے والے 2آئین سے لی گئی تھیں،مارشل لا ادوارکی 1973کے آئین میں بہت سی چیزیں شامل کی گئیں،آئینی ترمیم کرکے چیزیں تبدیل کرکے 73کا آئین اصل شکل میں واپس لایا گیا، لیکن اس میں بھی آرمی ایکٹ سے متعلق چیزوں کو نہیں چھیڑا گیا۔