رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث یو ایس اوپن ٹینس سے دستبردار

رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث یو ایس اوپن ٹینس سے دستبردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میڈرڈ ( نیٹ نیوز) ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلم یو ایس اوپن سے دستبردار ہو گئے ۔ نڈال ومبلڈن اوپن کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث وہ لندن اولمپکس گیمز میں بھی ملک کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے۔ اپنے ایک بیان میں رافےل نڈال نے کہا کہ مسلسل ٹینس کھیل کر وہ تھکاوٹ کا شکار ہو گئے ہیں، ابھی گھٹنے کی انجری سے ٹھیک نہیں ہوئے اور ایسی حالت میں وہ کھیل کر کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس اوپن سے دستبرداری کا اعلان ان کےلئے بہت تکلیف دہ ہے، مداح پریشان نہ ہوں وہ بہت جلد مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد دوبارہ کورٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔