سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں اس وقت مہنگائی کا طوفان برپا جس میں عوام پس کر رہ گئے ہیں تاہم فی الحال حکومت اس مہنگائی کو لگام ڈالنے سے قاصر ہے اور آج ایک مرتبہ پھر سے سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 2800 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار500 روپے ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 10 گرام سونےکی قیمت 2401 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار24 روپے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 سو روپے اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار400 روپے ہو گئی تھی۔

مزید :

بزنس -