وزیر اعلیٰ پنجاب نے ای بائیکس کوٹہ میں اضافہ کر دیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) طلبہ کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ای بائیکس کے کوٹہ میں اضافہ کر دیا۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ طلبہ کو آسان اقساط پر ای بائیکس فراہم کی جا رہی ہیں، اپلائی کرنیوالے تمام طلبہ کو ای بائیکس دی جائینگی، فیز ون کیلئے 1 لاکھ 90 ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کرائی پنجاب حکومت کا طلبہ کو موٹر بائیکس دینے کا منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہونے لگا، ای بائیک کے خواہشمند مزید 50 ہزار طلبہ کی درخواستیں بھی ہیں وزیر اعلیٰ بائیک سکیم مزید تیز کرنے اور متعلقہ محکموں کو بائیک سکیم کی پیشرفت بارے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کی ہدایت کر دی۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں 20 ہزار بائیکس رکھی گئی ہیں، 19 ہزار پٹرول جبکہ ایک ہزار ای بائیکس شامل ہیں۔
ای بائیکس