انٹرنیٹ بندش کیس‘عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا 

انٹرنیٹ بندش کیس‘عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش/سلو سروس کیخلاف درخواست پر گزشتہ سماعت کا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے وفاقی حکومت اور فریقین سے جواب طلب کر لیا اور تمام فریقین کے ایک ایک نمائندے کو 21 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی، ندیم سرور ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ انٹرنیٹ کی بندش سے وکلاء سمیت عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور متعلقہ اتھارٹیز کی جانب سے  انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں لہٰذا عدالت ملک میں مکمل انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم دے۔

فیصلہ جاری 

مزید :

صفحہ آخر -