ملتان‘45سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد‘ خوف
ملتان(وقائع نگار)تھانہ الپہ کے علاقے 45 سالہ شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد کرلی گئی پولیس نے قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔بستی ٹانگرہ سے محمد اشفاق نے پولیس(بقیہ نمبر25صفحہ7پر)
کو اطلاع دی کہ نامعلوم شخص کی نعش فش فارم کے پاس پڑی ہوئی ہے اطلاع پاکر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر ابتدائی تفتیش شروع کی گئی تو نامعلوم شخص کی شناخت عبدالمجید کے نام سے ہوئی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے اور مذکورہ شخص فش فارم پر کام کرتا تھا کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی پولیس کے مطابق معاملہ مبینہ قتل کا معلوم ہوتا جس کے متعلق کارروائی شروع کردی ہ