عمرکوٹ:سامارو میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،تاجروں نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دےدی
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر سے)سامارو میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد تاجر وشنداس سے3 لاکھ نقد ی اور موبائل فون وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے تاجروں نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دےدی۔
تفصیلات کےمطابق سامارو جھڈو روڈ پر زرعی پیڈی کے تاجر وشنداس سے 3 مسلح افراد نے ہتھیاروں کےزور پر 3 لاکھ روپے کیش نقد اور موبائل وغیرہ لوٹ لیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سامارو میں تاجروں نے سخت احتجاج اور مظاہرہ دھرنا دےدیا ۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سامارو کےسابق چیرمین شکیل قائم خانی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سامارو میں بدامنی عروج پر ہے پولیس انتظامیہ ناکام ہوچکی ہے ، بدامنی چوریاں عروج پر ہے، تاجروں نے متفقہ فیصلہ کیاہےکہ سامارو میں بدامنی، ڈکیتیوں اورچوریوں کےخلاف مکمل طور پر شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔
مظاہرے میں بڑی تعداد میں عوام اور سامارو کے چھوٹے بڑے تاجروں نےبھرپور شرکت کی۔