لڑکیوں کے مطالبات کی وجہ سے کروڑوں لوگ غیر شادی شدہ ہیں: قدسیہ علی
کراچی (آئی ا ین پی) ابھرتی ہوئی اداکارہ قدسیہ علی نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی بہت زیادہ اور بڑے مطالبات کی وجہ سے ملک میں کروڑوں لوگ تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔
اداکارہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہوں نے ملک میں کروڑوں لوگوں کے تاحال غیر شادی شدہ ہونے کی کچھ وجوہات بیان کیں۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں کہیں پڑھا یا سنا تھا کہ ملک میں کروڑوں لوگوں کی تا حال شادی نہیں ہوئی۔
قدسیہ علی نے کہا کہ مردوں کی تاحال اس لیے شادیاں نہیں ہو پا رہیں، کیوں کہ لڑکیوں کے مطالبات زیادہ ہیں۔ساتھ ہی اداکارہ نے لڑکیوں کے مطالبات بھی گنوائے اور کہا کہ لڑکیاں چاہتی ہیں کہ انہیں ایک وفادار، ایک پیار کرنے والا، ایک خیال کرنے والا اور ایک خوبصورت مرد ملے اور یہ سب آپس میں نہ ملیں۔