پشاور سے دوحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پشاور سے دوحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے کےلیے تیار مسافر کے بیگ میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر عمر دوحہ کی پرواز پر جانے کےلیے پشاور ایئرپورٹ پر پہنچا تھا۔عملے نے سامان کی سکیننگ کے دوران ایک بیگ کو مشکوک قرار دیا، بعدازاں تفصیلی تلاشی کے دوران اسکے پیندے میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی 978 گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

مسافر کو گرفتار کر کے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔