مرغی کے گوشت کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 150 روپے کااضافہ ہوگیا ہے۔
ہم نیوزکے مطابق کراچی میں مرغی کا گوشت 150 روپے اضافے کے بعد 800 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے جبکہ کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ پر مرغی کے گوشت کی قیمت 620روپے درج ہے۔تاہم دکانداروں کا کہنا ہے کہ کمشنرکراچی کی ریٹ لسٹ پر گوشت بیچناممکن نہیں ہے، فارمرز کی جانب سے قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں بھی چکن کی قیمتیں نیچے نہ آسکی، شہر میں فی کلو مرغی کے گوشت کی قیمت 590روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔علاو ازیں صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہنگائی تو کم نہ ہو سکی، پیاز، ٹماٹر سمیت کئی سبزیاں مہنگی ہو گئیں۔ پیاز کا سرکاری نرخ 130 روپے فی کلو مقرر مارکیٹ میں پیاز 150 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہاہے۔