وزیر اعلیٰ مریم نواز نےزیر التواء پراجیکٹس کی تفصیل طلب کر لی،راولپنڈی میں سبزی منڈیاں اور سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں خصوصی اجلاس ہوا - اجلاس میں طے پایا کہ وزیر اعلیٰ مریم مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اضلاع کا دورہ کریں گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طویل عرصے سے زیر التوا ءپراجیکٹس کی تفصیل طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ نے راولپنڈی میں ضروری اشیاء خورونوش کے نرخ کا جائزہ لیا۔ راولپنڈی میں سبزی منڈیاں اور سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔راولپنڈی میں اسسٹنٹ کمشنر کی تعداد بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ نے چھوٹے بڑے شہروں میں پبلک ٹوائلٹس کی روازنہ صفائی کی ہدایت کی۔ آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو عوامی مساجد میں نماز جمعہ میں شرکت کی ہدایت کی۔شہروں میں مین پلاسٹک ہول ڈھکن متعارف کرنے پر اتفاق کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ملک کو ترقی کے لئے امن واستحکام چاہیے۔ فرائض میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں۔ پولیس کی کسی تعیناتی میں کوئی سیاسی عمل دخل نہیں۔کام کر کے دکھائیں۔ محض جرمانہ کافی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سہولت بازار میں خواتین دکانداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔صفائی ستھرائی کا مسئلہ گلی محلوں میں زیادہ ہے۔نگرانی اور مانیٹرنگ کے بغیر کوئی کام کرنے کو تیار نہیں۔ شہریوں میں گرین بیلٹ اور مارکنگ یکساں ہو نی چاہیے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت زیر تکمیل اور نئے پراجیکٹس پر پیش رفت کی رپورٹ پیش کی گئی۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ نالہ لئی کی مون سون بارشوں سے قبل صفائی سے سیلابی کیفیت نہیں پیدا ہوئی۔مری میں 35 غیر قانونی بلڈنگیں مسمار کردی گئی ہیں۔مری کی ساملی ہسپتال کی جلد تکمیل اور دونوں ہسپتالوں کے لیے ٹرانسپورٹ جلد شروع کرنے کا حکم دیا۔
ایم این اے راجہ اسا مہ سرور،حسن اورنگ زیب،چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر، کمشنر عبدالعامر خٹک،ڈی سی مری ظہیر عباس شیرازی، آر پی او بابر سرفراز، ڈی سی راولپنڈی حسن،اے ڈی سی مری شہریار شیرازی اے سی مری کیپٹن ر عبد الوہاب اورڈی ایس پی ملک ارشد نے شرکت کی۔