لیجنڈ اداکار عبدالقادر حارث سپردخاک

لیجنڈ اداکار عبدالقادر حارث سپردخاک
 لیجنڈ اداکار عبدالقادر حارث سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ اداکار عبدالقادر حارث کو سپردخاک کردیا گیا۔عبدالقادر حارث مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔انہوں نے کوئٹہ اور کراچی سنٹر کے بے شمار ڈراموں میں کام کیا جبکہ ان کے تمام کردار یادگار تھے۔ انہوں نے ڈائریکٹر جامی کی فلم مور میں بگو کا یادگار کردار کیا تھا۔ سینئر اداکار احمد جمیل،عذرا آفتاب،ایوب کھوسہ،شوکت چنگیزی۔فہیم شاہ،اسد جبل،فاروق مینگل،پاکیزہ خان،حمید شیخ اور ماریہ خان نے عبدالقادر حارث کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

مزید :

کلچر -