سماجی علوم کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،شفقت محمود

سماجی علوم کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی لاہور میں سائیکالوجی میں جنس، مذہب اور ثقافت کے موضوع پرتین روزہ عالمی کانفرنس کاآغاز ،افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ،امریکی سائیکا جی ایسوسی ایشن کے چیف ایجو کیشن آفیسرڈاکٹر جیمی ڈیز گرانڈوز ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ،ڈین ڈاکٹر طاہر کا مران اورشعبہ نفسیات کی صدر ڈاکٹر شاہدہ بتول نے خطاب کیا ۔ کانفرنس میں امریکہ، جرمنی، برطانیہ اور ایران سے ماہرین نے شرکت کی۔اس مو قع پر وفا قی وزیر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سماجی علوم کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔، جنس، مذہب اور ثقافت سنجیدہ ایشوز ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ریسرچ کے لیے بجٹ میں اضافہ کریں گے،جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ڈگریاں ہونی چاہیے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ مجھے فخر ہے کہ میں جی سی یونیورسٹی چھ سال پڑھا اور دو سال پڑھایاہے ۔اس مو قع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یو نیورسٹیو ں کے چارٹرز پر نظر ثا نی کی ضرورت ہے۔