گورنر پنجاب کے پہلے سکھ پی آر او کی گورنر ہاؤس سے چھٹی، اب کیا کریں گے؟ 

گورنر پنجاب کے پہلے سکھ پی آر او کی گورنر ہاؤس سے چھٹی، اب کیا کریں گے؟ 
گورنر پنجاب کے پہلے سکھ پی آر او کی گورنر ہاؤس سے چھٹی، اب کیا کریں گے؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پبلک ریلیشنز آفیسر (پی آر او) ٹو گور نر پنجاب سردار پون سنگھ اروڑا کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا، ان کی جگہ گریڈ 18 کی لالہ رخ کو گورنر پنجاب کی نئی پی آراو تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری انفارمیشن پنجاب راجہ جہانگیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی آر ٹو گورنر پنجاب سردار پوان سنگھ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور اب ڈی جی پی آر سے گر یڈ 18 کی انفارمیشن آفیسر لالہ رخ پی آر ٹو گور نر پنجاب ہوں گی۔ گریڈ 17 کے سردار پون سنگھ اروڑا کو محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے ہیڈکوارٹر لاہور میں تعینات کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گورنر ہاؤس لاہور کی تاریخ میں سردار پون سنگھ پہلی بار سکھ کمیونٹی کی جانب سے گورنر پنجاب کے پبلک ریلیشنز آفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے پہلے شخص تھے۔ انہوں نے جنوری 2019 میں گورنر ہاؤس میں ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، اس سے قبل وہ ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔