پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کی بڑی تجویز مان لی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز کی بڑی تجویز مان لی۔
تفصیلات کے مطابق فرنچائرز کی تجویز پر ہر ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 20 کردی گئی ہے۔اس فیصلے کا مقصد ڈومیسٹک کرکٹرز کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا اور کورونا کی صورتحال ہے۔ 12 دسمبر کو ہونے والے ڈرافٹ سے قبل فرنچائزز نے تجویز دی تھی کہ اگر ان کے پاس بجٹ ہے تو انہیں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کی اجازت دی جائے، پی سی بی نے اس کی اجازت دے دی ہے۔اب دو ڈومیسٹک کرکٹرز یا ایک ڈومیسٹک اور ایک غیر ملکی کھلاڑی کوسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔