خانیوال کے ضمنی انتخاب میں ووٹ  کو بھی عزت ملی،مسلم لیگ(ن)

     خانیوال کے ضمنی انتخاب میں ووٹ  کو بھی عزت ملی،مسلم لیگ(ن)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے کہا ہے کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ عمران خان نے شہزاد اکبر کی سرزنش کی کہ تم نے مجھے مروا دیا،یہی بھی اطلاعات ہیں کہ شہزاد اکبر نے بیرون ملک منتقل ہونے اور بھاگنے کا منصوبہ بنایا اورانہی اطلاعات پر عمران خان نے تین ماہ کیلئے وزرا، معاونین خصوصی اور مشیروں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی،ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، ٹیمیں تشکیل دی ہوئی ہیں جو بھاگنے والوں کی اطلاع دیں گی،شہزاد اکبر نے عمران خان کے اچھے دن دیکھے، اب برے دن میں بھی ان کا ساتھ دیں،ہم حکمرانوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے اور اس کیلئے ہم نے قانونی سیل بنا دیا ہے جس کے تحت ان کا پیچھا کریں گے۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ اور شہبازشریف کے ترجمان ملک محمداحمدخان نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کا تسلسل جاری رکھا،پی ٹی آئی لاہور کے ضمنی انتخاب میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میدان چھوڑ کر فرار ہوئی،خانیوال میں پی ٹی آئی کو14 ہزار کے مارجن سے شکست دی،یہاں پی ٹی آئی کے امیدوار نے انتخابی مہم کے بینر پرعمران خان کی تصویر نہیں لگائی،آنیوالے انتخابات میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ بہت بھاری ہوگا اس لئے کوئی بھی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہے۔خانیوال کے ضمنی انتخاب میں ووٹ کو بھی عزت ملی اور خدمت کو ووٹ ملا،عام انتخابات میں بھی یہی ٹرینڈ ہوگا جو خانیوال میں دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کو کئی دفعہ عمران خان سے ڈانٹ پڑ چکی ہے، ان کی کئی دفعہ سرزنش کی گئی کہ تم نے جتنے کیسز بنائے اس میں سے ایک بھی کیس میں دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے،انہوں نے کہا کہ نجی محفلوں میں بیٹھ کر پی ٹی آئی کے ممبران کہتے ہیں کہ ہم کس منہ سے عوام کے پاس جائیں،پی ٹی آئی عوامی سطح پر مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر عمران خان کو ڈبونے والا شخص ہے،شہزاد اکبر اپنا یوٹیوب چینل شروع کریں وہاں میڈیا ٹرائل کیا کریں۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ شہباز شریف کے نام کے ساتھ ترقی اور خدمت منسوب ہے،شہزاد اکبر کی ساری باتیں بدنیتی پر مبنی ہیں۔
عطا تارڑ،ملک احمد

مزید :

صفحہ اول -