لڑکی کو چھیڑنے پر جھگڑا،   ملزم نے شادی کے روز ٹریکٹر لڑکی کے گھر پر چڑھا دیا 

 لڑکی کو چھیڑنے پر جھگڑا،   ملزم نے شادی کے روز ٹریکٹر لڑکی کے گھر پر چڑھا ...
 لڑکی کو چھیڑنے پر جھگڑا،   ملزم نے شادی کے روز ٹریکٹر لڑکی کے گھر پر چڑھا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ویب ڈیسک)دیپالپور میں   لڑکی کو چھیڑنے پر جھگڑے کے بعد ملزم نے شادی کے روز ٹریکٹر لڑکی کے گھر پر چڑھا دیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق ملزم نعیم نے چند روز قبل اللہ یار نامی شخص کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ خانی کی تھی، اللہ یار کے منع کرنے پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی کی شادی کے روز ٹریکٹر لڑکی کے گھر سے ٹکرا دیا، گھر کی دیوار گرنے سے شادی کی تقریب میں شریک ایک خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔

صدر دیپالپور پولیس نے ملزم نعیم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔