"محلے والے  تمہاری  بہت تعریف کرتے ہیں" حسد میں مبتلا شخص نے نوجوان لڑکی کو  قتل کردیا

"محلے والے  تمہاری  بہت تعریف کرتے ہیں" حسد میں مبتلا شخص نے نوجوان لڑکی کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حسد میں مبتلا شخص نے اپنے محلے کی لڑکی کو اس بنا پر قتل کردیا کہ اہلِ محلہ اس کے فلاحی کاموں کی تعریف کرتے تھے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیو کراچی کے علاقے سیکٹر فائیو میں 14 دسمبر کو 25 سالہ صبا کو قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے مقتولہ کے محلے دار غضنفر کو قتل کے جرم میں گرفتار کرکے اس سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ مقتولہ نے محلے میں فلاحی تنظیم بنا رکھی تھی اور لوگوں کے کام کرتی تھی جس پر سب اس کی تعریف کرتے تھے۔ لوگوں کے تعریف کرنے کی وجہ سے وہ صبا سے حسد میں مبتلا ہوگیا اور جب وہ سٹی کورٹ جا رہی تھی تو اس وقت راستے میں چھری کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔