لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پیٹرینز ایبک پولو کپ 2024ء میں دو اہم مقابلے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پیٹرینز ایبک پولو کپ 2024ء کے دوسرے روز دو اہم میچز کھیلے گئے۔ میچز کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، سپانسرز ادارے پلاٹینم ہومز کے ڈائریکٹر قدیر اشفاق، بلیک ہارس پینٹس کے ڈائریکٹر ابوبکر صدیق اور دیگر بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں آرمی کی ٹیم نے آئی ایس /ایس کیو /پلاٹینم ہومز کی ٹیم کو 8-6.5 گول سے ہرا دیا۔ آرمی کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے چار، میجر آصف نے دو اور شاہد عمران نے دو دو گول سکور کیے۔ آئی ایس /ایس کیو /پلاٹینم ہومز کی طرف سے حمزہ مواز خان نے پانچوں گول سکور کیے جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ ادھر دوسرے میچ میں تین ٹیموں کے درمیان دو دو چکرز کے میچز کھیلے گئے جن میں سے ایف جی /دین پولو کی ٹیم نے پہلے پی بی پولو کو5-1.5 گول سے اور پھر بی این پولو کو 4-2 سے ہرا دیا۔ تیسرے میچ میں پی بی نے بی این پولو کو 3.5-3 گول سے ہرا دیا۔ آ ج بروز جمعرات دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔