دہشتگردی میں شہید ہونے والے ہمارے محبوب او ر محسن ہیں،ہیومن رائٹس موومنٹ

دہشتگردی میں شہید ہونے والے ہمارے محبوب او ر محسن ہیں،ہیومن رائٹس موومنٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ، سینئر نائب صدورفاروق چوہان،آصف چٹھہ ،میاں زاہد لطیف ،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب محمدیونس ملک،نائب صد ور شیخ طلال امجد،مہرسلیم ،صدر شیخوپورہ عمران حیدر اورصدر اوکاڑہ سیّداعجازگیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنیوالے محافظ ہمارے محبوب اورمحسن ہیں،ان کی قربانی قابل قدر ہے۔حکومت سمیت معاشرے کاہرطبقہ شہیدوں کے ورثا کی اشک شوئی کرے اورانہیں ہرگز بے یارومددگار نہ چھوڑاجائے ۔پولیس کے شہیدوں نے پاکستان اور ا پنی فورس کانام روشن کردیا،پرامن معاشرے کاخواب شرمندہ تعبیرکرنے کیلئے پولیس فورس کی کمٹمنٹ پرشبہ اورقربانیوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔شہید کبھی نہیں مرتے جبکہ خود کش حملے کرنیوالے درحقیقت حرام موت کاانتخاب کرتے اورقیامت تک بار بارمرتے ہیں وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہاکہ شہریوں کی زندگی بچانے کیلئے شرپسندوں کامقابلہ اور موت کاسامنا کرنیوالے پولیس کے نڈرآفیسرزاوراہلکاروں کی قربانیوں کوفراموش نہیں کیاجائے گا قلعہ گجرسنگھ پولیس لائنز کے باہرخودکش حملے کے نتیجہ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت سے عوام اورسکیورٹی فورسز کاعزم واستقلال ماندنہیں پڑے گا ۔دہشت گردوں کامقابلہ اورصفایاکرنے کیلئے پولیس کومزید وسائل اورجدیدہتھیار دیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے عوام کوفوج ،رینجرزاورپولیس کی پشت پرکھڑاہوناہوگا ۔ عوام کی بھرپورشراکت ،حمایت اورطاقت کے بغیر کسی ملک کی فوج یاپولیس سماج دشمن عناصر کانام ونشان نہیں مٹاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے درمیان پیشہ ورانہ رابطوں کو مزید موثربنایا جائے ۔ہمارا ملک اندرونی وبیرونی طورپر حالت جنگ میں ہے کوئی ایک ادارہ تنہااس صورتحال کامقابلہ نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے درمیان مثالی ورکنگ ریلشن شپ سے قیام امن میں مددملے گی ۔