صائمہ اختر آج ’’کلچرل فیسٹیول2018 ‘‘ میں پرفارم کریں گی

صائمہ اختر آج ’’کلچرل فیسٹیول2018 ‘‘ میں پرفارم کریں گی
صائمہ اختر آج ’’کلچرل فیسٹیول2018 ‘‘ میں پرفارم کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی معروف گلوکارہ صائمہ اختر آج ’’کلچرل فیسٹیول2018 ‘‘ میں پرفارم کریں گی ۔ دوروزہ کلچرل فیسٹیول‘‘ میں پاکستان کے نامور گلوکاران استاد غلام علی،استاد حامد علی خان،شوکت علی،عارف لوہار،ندیم عباس لونے والا،عذرا جہاں،فریدہ خانم،حسین بخش گلو،غلام عباس،استاد فتح علی خان،شاہدہ منی،انوررفیع،صائمہ جہاں،عدیل برکی،رابی پیرزادہ،طارق طافو،وارث بیگ ،خلیل حیدر،ناصر بیراج،عمران شوکت،نرمل شاہ ،عروج علی اور طاہر پرویز مہدی سمیت دیگر نئے و پرانے گلوکاربھی پرفارم کرینگے۔ ایک ملاقات کے دوران صائمہ اختر نے بتایاکہ پلاک فن کو پرموٹ کرنے میں پیش پیش ہے جس کا سارا کریڈٹ ڈائریکٹر پلاک صغریٰ صدف کو جاتا ہے انہوں نے ہمیشہ اصل اور سچل فن کو بغیر کسی سفارش کے پرموٹ کیا ہے اور ان کے اعتراف فن کے لیئے بھی اپنا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔
صائمہ اختر نے کہاکہ حکومت پنجاب کو چاہیئے کہ فن کی ترویج کے لیئے ایسے اقدامات ہوتے رہنے چاہیئے تاکہ فن اندھیروں کا شکار نہ ہوسکے۔صائمہ اختر نے مزیدکہاکہ سرکاری سطح پر پذیرائی ملنے سے بہت سارے مرجھائے ہوئے چہروں پر رونق آجائے گی۔

مزید :

کلچر -