کرک:تحریک انصاف میں پھوٹ پر گئی، نائب ضلع ناظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب
کرک(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرک میں تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی ،نائب ضلع ناظم سجاد بار کوال کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق کرک میں تحریک انصاف باہمی اختلافات کا شکار ہے جس پر نائب ضلع ناظم سجاد بار کوال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جس میں پی ٹی آئی کے 9 بلدیاتی نمائندوں نے اپنے ہی نائب ناظم کیخلاف ووٹ دیاجس پر تحریک منظور کر لی گئی ۔