پاکستان میں واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے خطرناک خبر آ گئی، حکومت نے ہالی الرٹ جاری کر دیا

پاکستان میں واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے خطرناک خبر آ گئی، حکومت نے ...
پاکستان میں واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے خطرناک خبر آ گئی، حکومت نے ہالی الرٹ جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں واٹس ایپ کو ہیک کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث حکومت نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ویرات کوہلی نے آﺅٹ کر کے گالی نکالنے والے نوجوان بھارتی کھلاڑی کیساتھ وہ کام کر دیا کہ آئندہ کسی سینئر کھلاڑی کو گالی نکالنے کی ہمت نہیں کرے گا، تفصیلات جان کر آپ بھی دم بخود رہ جائیں گے 
سوشل میڈیا پر ہیکرز کی تخریب کاریوں کے بعد دنیا کی پہلی بڑی میسجنگ ایپ کو پاکستان میں ہیک کرکے صارفین کی تمام تر خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کی جارہی ہے جس پر وفاق اور پنجاب کی جانب سے مختلف نوٹیفکیشنز بھی جاری کئے جاتے رہے لیکن اس مرتبہ نئے طریقے سے وٹس ایپ کو ہیک کرنے کے انکشاف کے بعد پنجاب کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
اس نوٹیفکیشن میں ناصرف سرکاری اداروں میں کام کرنے والے اہلکاروں بلکہ شہریوں کو بھی احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن پر دی گئی احتیاطی تدابیر کے مطابق بلاک ون کے نام سے ویب سائٹ لنکس اور واٹس ایپ کو اپ گریڈ کرنے سے شہریوں کے واٹس ایپ گروپ ہیک ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔کیوین پیٹرسن نے بھارت سے ایسی تصویر شیئر کر دی کہ پاکستانیوں کا غصہ آسمان کو چھونے لگا، پسندیدہ کرکٹر ہونے کے باوجود وہ کچھ کہہ دیا کہ سب حیران رہ گئے، تصویر میں ایسا کیا ہے؟ دیکھ کر آپ کو بھی کیوین پیٹرسن پر غصہ آئے گا 
واٹس ایپ کو اپ گریڈ کرنے کے پیغام پر کلک کرنے کے بعد سکرین پر یہ لکھا نظر آتا ہے کہ اس پیغام کواپنے 14 دوستوں اور سات واٹس ایپ گروپ میں بھیجیں جس کے بعد آپ کی ایپ اپ گریڈ ہوگی۔ اگر واٹس ایپ کو کسی اور طریقے سے اپ گریڈ کرنے کے دوران یہ پیغام نظر آئے تو ہرگز ایسا نہ کریں اور فوراً اس ویب سائٹ کو بند کر دیں جبکہ واٹس ایپ پر مختلف قرعہ اندازی کے ہونے والے لنکس بھی نہ کھولیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیکرز واٹس ایپ پر بلاک ون کے نام سے لنک بھیج کر صارفین کی انفارمیشن تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔