علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے پاسبان شاہین الائنس گروپ کی حمایت کر دی

علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے پاسبان شاہین الائنس گروپ کی حمایت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر) آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،صدر کے امیدوار چوہدری اشرف گورایہ، فنانس سیکرٹری فیصل بٹ و دیگر امیدواروں نے انتخابی مہم تیز کر دی، معروف عالم دین علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے بھی پاسبان شاہین الائنس گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
، انہوں نے کہا کہ چوہدری اشرف گورائیہ، فیصل بٹ و دیگر عہدیداران کامیاب ہونے کے بعد سوسائٹی کے مسائل حل کرینگے اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی نصیب کرے، اس موقع پر فنانس سیکرٹری کے امیدوار فیصل بٹ نے علامہ ہشام الٰہی ظہیر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ کامیابی کے بعد انشاء اللہ تعالیٰ تمام دوستوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے، سوسائٹی کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔