مہنگائی سے تنگ دکاندار نے روہڑی کینال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
مٹیاری (ویب ڈیسک) مٹیاری میں دکاندار نے روہڑی کینال میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس کے مطابق لواحقین نے بتایا کہ ریاض نے مہنگائی سےتنگ آکرخودکشی کی، وہ گھریلو اخراجات اور بچوں کی سکول فیس ادا نہ کرسکا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مٹیاری میں دو ہفتوں میں معاشی حالات سے تنگ 3 افراد نے خودکشی کی۔