ملکی سلامتی کیلئے تمام مذاہب کو کردار ادا کرنا ہو گا،پرویز الٰہی

ملکی سلامتی کیلئے تمام مذاہب کو کردار ادا کرنا ہو گا،پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی )سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے سابق بشپ آف لاہور الیگزینڈر جان ملک نے اسمبلی میں ملاقات کی اوراپنیMy Pakistan "Story of A Bishop" پیش کی۔ ملاقات کے دوران پرویز الٰہی نے کہا پاکستان کی سلامتی ‘ ترقی‘ خوشحالی اور امن کے لیے تمام مذاہب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ مسیحی برادری نے ہر مشکل گھڑی میں ایثاراورقربانی کا مظاہرہ کیا اور وطن عزیز کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ۔سابق بشپ آف لاہور الیگزینڈر جان ملک نے پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ سے متعلق ہونے والی قانون سازی کو سراہا،دریں اثناء کسان بورڈ کے وفد نے صدر چودھری نثار احمد کی سربراہی میں چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور کسانوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو آلو کے کسانوں کی زبو ں حالی بتائی اور پنجاب ایگری کلچر کمیشن اور ضلعی سطح پر ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹیوں کو بھی فعال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ پرویز الہٰی نے کہا کسان ہماری طاقت ہیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ کسانوں کے مسائل حل کروانے کی پوری کوشش کریں گے ۔ وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ حسب سابق کسان طبقے کے مسائل حل کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
پرویز الٰہی،ملاقاتیں

مزید :

صفحہ آخر -