’پٹرول 6 ماہ میں 34 روپے مہنگا کرکے 1300 ارب روپے کمائے گئے‘

’پٹرول 6 ماہ میں 34 روپے مہنگا کرکے 1300 ارب روپے کمائے گئے‘
’پٹرول 6 ماہ میں 34 روپے مہنگا کرکے 1300 ارب روپے کمائے گئے‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے چھ ماہ میں تیل 34 روپے مہنگا کرکے 1300 ارب (13 کھرب) روپے کمائے، اس معاملے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

اپنے ایک بیان میں اسماعیل راہو نے دعویٰ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر ماہانہ 82 ارب 16 کروڑ اور سالانہ 891 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔ چھ ماہ میں مجموعی طور پر تیل کی مد میں 13 کھرب روپے کمائے گئے ہیں جس کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تو سب چور جیل میں ہیں اور چوروں کی حکومت بھی نہیں ہے تو پھر یہ سارا پیسہ کس کی جیب میں جا رہا ہے، ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے ایک کروڑ لوگوں سے روزگار چھین لیا، عوام مکمل مایوسی کا شکار ہیں اور انہیں جلد اس حکومت سے چھٹکارا ملے گا۔