ماضی میں بہترین ڈرامے بناکرتے تھے، اشرف خان
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار اشرف خان نے کہاہے کہ میں نے کام ہی کراچی میں کیا ہے اور میں اس وقت کراچی گیا تھا جب کوئی نہیں گیا ہوا تھا،قدامت پسندی بہت اچھی چیز اچھی ہے لیکن میں قدامت پرستی کے خلاف ہوں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ صرف پی ٹی وی ہوا کرتا تھا اور وہاں پر بڑا شاہکار کام ہوا ہے،میں قدامات پسندی کا قائل ہوں لیکن قدامت پرستی کا قائل نہیں ہوں کہ یہ کہا جائے کہ جو کام ہم نے کر دیا بس وہی کام ہے۔انہوں نے کہا ففٹی ففٹی خاکوں کا پہلا پروگرام نہیں تھا بلکہ اس سے پہلے سچ گپ ہو چکا تھا،ٹال بٹول اور اکڑ بکڑ ہو چکا تھا لیکن ہوا کہ آپ جس کام کو جدید کرتے جائیں گے وہ لوگوں کی نظر میں آتا ہے، اس دور میں ہم غوروخوض کرتے تھے اور لوگوں کو کام پسند آتا تھا۔