بھارت ،ہاسٹل میں انجینئرنگ کی طالبہ زیادتی کا نشانہ بن گئی

بھارت ،ہاسٹل میں انجینئرنگ کی طالبہ زیادتی کا نشانہ بن گئی
بھارت ،ہاسٹل میں انجینئرنگ کی طالبہ زیادتی کا نشانہ بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کے شہر حیدرآباد کے مضافات میں واقع ابراہیم پٹنم پولیس اسٹیشن کی حدود میں موجود ایک ہاسٹل میں انجینئرنگ کی طالبہ زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ ابراہیم پٹنم منڈل،منگل پلی گیٹ کے ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔رپورٹس کے مطابق ہاسٹل کے نیچے ایک رئیل اسٹیٹ آفس ہے جہاں بدھ کی رات ریئل اسٹیٹ ایجنٹس میں سے ایک کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی، اس دوران اجیت نامی 22 سالہ نوجوان ہاسٹل میں تنہا مقیم طالبہ کے کمرے میں گھس گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم بھی سالگرہ کی تقریب میں موجود تھا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ طالبہ کے کمرے میں گھس گیا، پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔اس سے قبل بھی بھارت کے کرناٹک میں پولیس نے بیلگاوی کے قریب جنگل میں دو نابالغ لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ 3 جنوری کو پیش آیا تھا، متاثرین سے ایک لڑکی نے 10دن بعد معاملے کا مقدمہ درج کرایا۔رپورٹس کے مطابق ملزمان کی شناخت 18 سالہ ابھیشیک، 19 سالہ عادل شاہ اور 22 سالہ کوتوب کے طور پر کی گئی ہے جو ابتدائی طور پر فرار تھے۔ جنہیں شکایت درج ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔

واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ 17 سالہ متاثرہ طالبہ کی انسٹاگرام پر ایک ملزم ابھیشیک کے ساتھ بات چیت ہوتی تھی، دونوں میں دوستی تھی۔3 جنوری کو ملزم نے متاثرہ طالبہ کو اپنی گاڑی میں چلنے کے لئے کہا جس پر لڑکی نے حامی بھرلی اور وہ اپنی دوست کو بھی ساتھ لے گئی، دوسرا ملزم شبیر بعد میں ان کے ساتھ شامل ہو گیا جبکہ تیسرے ملزم نے کار کو جنگل کے علاقے میں لے جا کر دونوں لڑکیوں کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی۔