حضرت واصف علی واصفؒ کا عرس 23 جنوری سے شروع ہوگا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف روحانی رہنما و صوفی دانشور حضرت واصف علی واصفؒ کا 33 واں سالانہ عرس 23 جنوری سے شروع ہو رہا ہے تقریبات3 دن جاری رہیں گی۔
پروگرام کے مطابق عرس کا آغاز 23 جنوری کو بعد از نماز عصر رسم چادر پوشی سے ہوگا سابق صوبائی وزیر سردار نصر اللہ خان دریشک اور دیوان عظمت محمود عقیدت مندوں کے ہمراہ یہ رسم ادا کریں گے۔بعد ازاں نعت خوانی کی محفل ہوگی۔
عرس کے دوسرے روز 24 جنوری کو الحمرا ء میں حضرت واصف علی واصفؒ کی شخصیت اور تعلیمات کے حوالے سے ایک سیمینار ہوگا جس کی صدارت پروفیسر حسن عسکری کاظمی کریں گے جب کہ رات کو محفل سماع کا اہتمام کیا گیا ہے۔
عرس کے تیسرے روز 25 جنوری کو اختتامی دعا ہوگی۔اس موقع پر لنگر کا وسیع اہتمام کیا گیا ہے۔