خواتین کی ترقی اور مساوی مواقع کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی

خواتین کی ترقی اور مساوی مواقع کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے، سپیکر پنجاب ...
خواتین کی ترقی اور مساوی مواقع کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر پنجاب اسمبلی  ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ خواتین کی پارلیمانی کاکس کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، خواتین کی ترقی اور مساوی مواقع کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پنجاب اسمبلی میں خواتین کی پارلیمانی کاکس کا پہلا اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت  رکن صوبائی اسمبلی و کاکس کی چیئرپرسن عشرت اشرف نے کی۔اجلاس کے دوران خواتین کے مسائل پر مؤثر قانون سازی اور پالیسی سازی پر غور، خواتین کے سیاسی، سماجی، قانونی حقوق کے تحفظ اور ان کے فعال کردار کو یقینی بنانے پر گفتگو کی گئی۔

"جنگ " کے مطابق اس موقع پر عشرت اشرف نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر خواتین کے حقوق پر مشترکہ جدوجہد کریں گے، ویمن کاکس خواتین کی ترقی اور ان کے حقوق کے تحفظ میں سنگِ میل ثابت ہو گا۔