لاڑکانہ ،رینجرز نے اسد کھرل کے قریبی ساتھی پٹھان ابڑو سمیت مزید 20ڈاکو پکڑ لئے

لاڑکانہ ،رینجرز نے اسد کھرل کے قریبی ساتھی پٹھان ابڑو سمیت مزید 20ڈاکو پکڑ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاڑکانہ(خصوصی رپورٹ) لاڑکانہ میں اسد کھرل کے فرار ہونے کے چوتھے روز بھی رینجرز ان ایکشن نظر آئی، رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے حلقہ انتخاب گاؤں پٹھان ابڑو میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام ڈاکو اور اسد کھرل کے نزدیکی ساتھی پٹھان ابڑو کو راکٹ لانچر سمیت گرفتار کر لیا جبکہ اس کی نشاندہی پر گاؤں پٹھان میں سرچ آپریشن کے بعد مزید 20 ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔رینجرز ذرائع کے مطابق ڈاکو پٹھان ابڑو پر 10 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور وہ اسد کھرل کا نزدیکی ساتھی بتایا جاتا ہے۔ گرفتار کئے گئے ڈاکوؤں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ رینجرز اور صوبائی وزیر داخلہ کے درمیان موجود تنازعہ حل ہو گیا ہے اور سہیل انور سیال سے استعفیٰ نہیں لیا جا رہا۔

مزید :

صفحہ اول -