بیماریوں سے بچنے کیلئے فطری زندگی کی طرف پلٹنا ہو گا،ذکر اللہ مجاہد

بیماریوں سے بچنے کیلئے فطری زندگی کی طرف پلٹنا ہو گا،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ بیماریوں سے پاک اور صحت مند معاشرے کیلئے فطری زندگی کی طرف واپس پلٹنا ہوگا ۔کھانے پینے اور رہن سہن کا موجودہ کلچر صحت کی تباہی اور بیماریوں کا سبب ہے ۔ ہمارے ملک میں ایک بڑی تعداد بلڈپریشر اور شوگر کے موذی مرض میں مبتلا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے لاہور کے سب سے بڑے قدیم ور ہومیوپیتھک کالج اور مسعود ہومیوپیتھک فرماانڈسٹری کے سربراہ ڈاکٹر زبیر قریشی کے ساتھ وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران کیا اس موقع پرصدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ،ڈاکٹر اشرف و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر زبیر قریشی نے امیر جماعت اسلامی لاہور اور ان کے وفد کا پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل کالج آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فطری غذا اوررہن سہن کو ترک کرنے کا نتیجہ ہے کہ