رستم مردان روڈ پر ٹریفک کے حادثے میں 4 افراد شدید زخمی

رستم مردان روڈ پر ٹریفک کے حادثے میں 4 افراد شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائند ہ پاکستان) رستم مردان روڈ پر ٹریفک کے حادثے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا، واقعات کے مطابق رستم مردان روڈ پر نواں کلی کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں پر موٹرکار اور ٹرک کے آپس میں خوفناک تصادم سے موٹرکار میں سوار 4 افراد سیف اللہ، طاہر، زبیر ساکنان تمبولک مردان اور عاصم سکنہ امازو گڑھی شدید زخمی ہو گئے،واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شدیدزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیاگیا۔