کراچی ایئرپورٹ پر حملے اورکارگوشیڈ میں آگ لگنے سے بڑی پیمانے پرادویات اور دیگر خام مال جلنے سے ہیپاٹائٹس کے ٹیکے، ویکسین، آلات جراحی سمیت دیگر ضروری ادویات کی قلت

کراچی ایئرپورٹ پر حملے اورکارگوشیڈ میں آگ لگنے سے بڑی پیمانے پرادویات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی ایئرپورٹ پر حملے اورکارگوشیڈمیں آگ لگنے سے بڑی پیمانے پرادویات اور دیگر خام مال جلنے سے ہیپاٹائٹس کے ٹیکے، ویکسین، آلات جراحی سمیت دیگر ضروری ادویات کی قلت پیداہوگئی ہے ۔کراچی ائر پورٹ کولڈ سٹوریج میں آتشزدگی کے بعد ایک ارب روپے مالیت کی ادویات اور خام مال جل گیا۔ ہیپاٹائٹس کے ٹیکے، ویکسین، آلات جراحی اور درد کی ادویات بھی نذر آتش ہو گئیں جس کے باعث ضروری ادویات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ادویات اور خام مال امریکہ، یورپ، چین، بھارت اور ایشیائی ممالک سے درآمد کی گیا تھا۔ خام مال ضائع ہونے سے گولیاں، کیپسول، شربت، ٹیکوں اور جلدی ادویات کی تیاری رک گئی ہے۔ ادویات اور مہنگا ترین خام مال حملے سے 10 روز قبل گودام میں پڑا رہا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور کسٹم حکام نے جان بوجھ کرسامان روکے رکھا۔ ادویہ سازی صنعت کا سول ایوی ایشن حکام کو فوری متبادل انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم نئی ادویات اور خام مال کی تیاری میں مزید 3 ماہ لگ سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -