ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد امریکہ روانہ

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد امریکہ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(سٹاف رپورٹر)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)ورکنگ گروپ کے امریکہ میں ہونیوالے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد امریکی ریاست فلوریڈا روانہ ہوگیا، ایف اے ٹی ایف ورکنگ گروپ کا اجلاس 21جون تک جاری رہے گا۔پاکستانی وفد فلوریڈا کے شہر آرلینڈومیں ہونیوالے اجلاس میں شریک ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ(ایف ایم یو) اور وزارت خزانہ کے قانونی مشیر پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ سہیل راجپوت وفد کے ہمراہ امریکہ روانہ نہیں ہوئے،اس سے قبل خبر آئی تھی سہیل راجپوت پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے، اجلاس میں پاکستان کے بارے میں مذاکرات 19تا 21جون تک ہونگے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے ایف اے ٹی ایف حکام 21جون کو پاکستان کے بارے میں اظہار خیال کرسکتے ہیں، اس سے پہلے پاکستان کے 12رکنی وفد نے 14اور 15 مئی کو چین کے شہر گوانگ زو میں ہونیوالے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شرکت کی تھی جہاں اسوقت کے سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کی سربراہی میں 27نکاتی ایکشن پلان پر رپورٹ پیش کی گئی۔ 7جون کو ایف اے ٹی ایف نے چین میں ہونیوالے اجلا س پرپاکستان سے متعلق اپنی رپورٹ بھی جاری کی تھی اورستائیس نکاتی ایکشن پلان میں اٹھارہ نکات کو نامکمل قرار دیتے ہوئے پاکستان کو آٹھ کالعدم تنظیموں کیخلاف موثرترین اقدامات،ان کالعدم تنظیموں کی قیادت کوگرفتارکرکے مقدمات درج کرنے سمیت ستمبرتک مزیداقدامات کرنیکی ہدایت بھی کی گئی تھی۔
پاکستانی وفد

مزید :

علاقائی -