عوام کے مال وجان کا تحفظ او لین ترجیح ہے، محمد علی گنڈاپور

عوام کے مال وجان کا تحفظ او لین ترجیح ہے، محمد علی گنڈاپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے، پولیس افسران و اہلکار پوری جانفشانی کے ساتھ جرائم کے خاتمہ اور معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے بھی کردار ادا کریں، محکمہ پولیس میں سزا و جز کا عمل اسی طرح جاری رہے گا جس کے تحت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار سی سی پی او محمد علی گنڈاپور نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پشاور پولیس آفسران و جوانوں کو انعامات دینے کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پولیس اہلکاروں کو توصیفی اسناد اور نقد انعامات دینے کی ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران پیشہ ورانہ مہارت اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسروں اور دیگر پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا ہے،سی سی پی اومحمد علی گنڈا پور نے اس موقع پر پشاور پولیس جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امن و امان کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے مزید موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ پولیس اہکار جرائم کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، انہوں نے انعام کے حقدار ٹھہرنے والے افسران و جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے منشیات فروشوں خصوصا آئس کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے اور ان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرنے کی بھی ہدایت کی