یومِ سسرال مبارک ۔۔۔شادی شدہ افراد کا ٹھاٹیں مارتاسمندر منزل مقصود کی طرف رواں دواں ہے ( صرف مسکرائیے )
سسرال ڈے
یومِ سسرال مبارک ہو،
عید کا دوسرا دن یومِ سسرال
شادی شدہ افراد کا ٹھاٹیں مارتا ہواسمندر اپنے اپنے طوفانوں کے ہمراہ"سسرال آباد" پر حاضری کے لیے منزل مقصود کی طرف رواں دواں ہے
کنواروں کے لیے ....صبر کی دعا
آج ملک بھر میں قومی سسرال ڈے نہایت جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے????????
سسرال ڈے پر ان لوگوں کا احترام کریں اور راستے میں اگر یہ جا رہیں ہوں تو ان بیچاروں مظلوم شوہروں اور ایمبولینس کو راستہ ضرور دیں کیونکہ یہ دونوں ہی ہنگامی حالات میں ہوتے ہیں، ایمبولینس کی آخری منزل ہسپتال اور ان کی آخری منزل سسرال کی چوکھٹ ہوتی ہے ۔ ہزاروں ارمان لیے یہ مسافر صرف آپ کو عید کے دوسرے اور تیسرے دنوں میں سڑک پر بکثرت ملیں گے کسی کا ٹائر پینکچر تو کسی کا پیٹرول ختم تو کئی اوور لوڈ کی وجہ سے موٹر سائیکل سے گرے ہوئے ملیں گے، ان کا خیال رکھیں اور ان کے جانے کے بعد دعا ضرور کریں کہ یہ اپنی منزل مقصود پر پہنچ جائیں !!
نوٹ : ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔